اردوان کا نیٹو میں شمولیت کیلئے یوکرین کی حمایت کا اعلان

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کی نیٹو ممبر شپ کیلئے حمایت کا اعلان کردیا۔
ترک صدر طیب اردگان کی ستنبول میں یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سےملاقات ہوئی ، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ملاقات میں یوکرین جنگ ، بحیرہ اسود سے اناج کی برآمد کے معاہدے پر بھی بات چیت ہو ئی ۔
مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ، صدر اردوان نے کہا کہ یوکرین نیٹو میں شمولیت کا حق دار ہے، یوکرین اور روس کو امن مذاکرات کرنا چاہئے، ترکیہ روس اور یوکرین میں جنگ ختم کرانے کیلئے کو ششیں جاری رکھے گا۔
اس موقع پر یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین نیٹو ممبر شپ کیلئے اگلے ہفتے نیٹو سربراہی اجلاس میں ترکیہ کی متعدد معاملات میں حمایت چاہتے ہیں۔
اس موقع پر یوکرین کے صدر نے ترکیہ کی حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی داخلی خودمختاری، سلامتی، امن فارمولے، ہمارے ملک اور لوگوں کی حفاظت کو لے کر ترکیہ کی حمایت پر بہت شکر گزارہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More