اردوان کا فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا کے مطابق اراکینِ پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر غزہ میں بمباری بند نہ کرنے کی صورت میں اسرائیل کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔
ترک صدر نے اسرائیل کو غزہ میں وحشیانہ بمباری کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اسپتالوں اور عبادت گاہوں کو تک کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 4 ہزار بچے بھی مارے گئے۔
ترک صدر اردوان نے سوال اُٹھایا کہ اسرائیل کی اس جارحیت پر عالمی برادری کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی۔ اگر اسرائیل باز نہ آئے تو اسے فی الفور ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔
حماس کو دہشت گرد جماعت کہنے والوں سے ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ حماس سیاسی جماعت ہے جسے انتخابات میں فلسطینی عوام نے اپنے نمائندے طور چُنا پر ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے سربراہان کے بیانات سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد حماس کی جگہ کسی اور طاقت کو بطور حکومت لایا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد بھی غیر معینہ مدت تک اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں سیکیورٹی کے لیے تعینات رہیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More