انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ اسرائیلی جنگ جرائم روکنے پر اتفاق کیا ہے ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور گرد و نواح میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا امن معاہدے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جنگی جرائم ختم ہونے چاہئیں۔
امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پر حماس کے غیر متوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی حیرت زدہ کر دیا تھا۔ اس سے پہلے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے حملوں میں ایران ملوث ہو سکتا ہے۔