اردوان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر شہباز شریف سے ملاقات

نیویارک (پاک ترک نیوز)
پاکستان اور ترکیہ نے اتفاق کیا ہے کہ وہ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر تعاون کو مزید مضبوطبنائیں گے۔
اس بات کا فیصلہگذشتہ شب یہاں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤںرہنماؤں نے ایک کھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان-ترکیہ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے آئندہ 7ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقعہ پر تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نےعلاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی او ر اب لبنان پر اسرائیلی حملوںسے پیدا ہونے والی سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور گشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعظم نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور مستقل حمایت کو سراہا۔ ملاقات کے دوران صدر اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی جن کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا اور وزیر اعظم کی قیادت اور اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہا۔ مزید برآں صدراردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More