ارطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان غیر مناسب لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آ گئیں

 

پیرس (پاک ترک نیوز) معروف ترک سیریز ’ارطغرل‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) کو کینز فلم فیسٹیول میں غیر مناسب لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک )نے انسٹاگرام پر فیسٹیول میں شرکت کرنے کی اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کیپشن میں کینز فلم فیسٹیول کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔اکثر صارفین ’حلیمہ سلطان‘ کو بولڈ ڈریس میں دیکھ کر خوش نہیں ہوئے اور انہوں نے اداکارہ کو بے حیائی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداح حیران ہیں کہ ’حلیمہ سلطان‘ اس برس کینز فلم فیسٹیول میں کیوں آئی ہے۔اداکارہ نے اس سے قبل 2021 میں فرانس میں منعقدہ فیسٹیول میں شرکت کی تھی جب وہ ایک ڈائمنڈ کمپنی کے ساتھ کام کررہی تھیں۔
ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا وہ کسی فلم میں اداکاری کیلئے فیسٹیول میں تشریف لائی ہیں جبکہ ایک مداح نے بلجیک کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More