پی کے کے سے یورپی یونین کو خطرات لاحق ہیں، یوروپول کی سالانہ رپورٹ

ایتھنز(پاک ترک نیوز)
یورپی یونین کے قانون نافذ کرنے والے ادارے یوروپول نے اپنی سالانہ دہشت گردی کی رپورٹ میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کو بلاک کے رکن ممالک کو لاحق خطرےکا موجب قرار دیا ہے
گذشتہ روز جاری کردہ ایجنسی کی سالانہ دہشت گردی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ کچھ یورپی انتہائی بائیں بازو کے گروہوں کے ارکان اور انارکیسٹ شمالی عراق، جنوب مشرقی ترکی اور حال ہی میں شمال مشرقی شام میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی مدد گوریلا وار اور دہشت گرد کاروائیوں کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اور اس کے عوض پی کےکے بھاری معاوضہ حاصل کر رہی ہے۔

جو دہشت گردی کے نیٹ ورک کو پھیلانے میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی کےکے یورپی یونین میں بہت فعال ہے۔ اور زیادہ تر رکن ممالک کو انتظامی، بھرتی اور مالیاتی مقاصد کے لیے اڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔اسی طرح منشیات کی اسمگلنگ اور دھوکہ دہی یورپی یونین میں اس کی آمدنی کے اہم ذرائع میں سے ہیں، جو اس کی مالی اعانت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔اسی کے ساتھ پی کےکے پورے یورپ میں ایک وسیع پروپیگنڈا اپریٹس بھی چلاتی ہے۔
ایجنسی کے مطابق پی کے کے کو ترکی، امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔اور 2022 میں جرمنی نے پی کے کےسے تعلق کے الزام میں چار اور اٹلی نے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More