اللہ تعالیٰ کی تخلیق کے شاہکاریوکلڈ خلائی دوربین کی نئی تصاویر جاری

پیرس(پاک ترک نیوز)
یورپی خلائی ایجنسی نے اپنی یوکلڈ خلائی دور بین سے لی گئی خلا کے سربستہ رازوں اور اللہ تعالیٰ کی تخلیق کے شاہکاروں کو آشکار کرتی تصاویر کا ایک نیا سیٹ جار ی کیا ہے۔
ایجنسی کی جانب سے ایک روز قبل جاری کردہ یورپ کی یوکلڈ خلائی دوربین کی نئی تصاویرچمکتی ہوئی کہکشاؤں کی ایک حیران کن تعداد، ایک جامنی اور نارنجی ستاروں کی نرسری اور ہماریکہکشاں سے ملتی جلتی ایکچکر دار کہکشاںشامل ہیں
یہ یورپی خلائی ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ تصاویر کا دوسرا سیٹ ہے جب سے یوکلڈ نے گزشتہ سال تاریک مادے اور تاریک توانائی کے اسرار کی تحقیقات کے لیے پہلا مشن شروع کیا تھا۔چھ سالہ مشن میں پہلی بار سائنسی نتائج بھی شائع کیے گئے ہیں۔ جس کا مقصد آسمان کے ایک تہائی حصے میں دو ارب کہکشاؤں کو چارٹ کرنے کے لیے وسیع منظر کو استعمال کرنا ہے۔
یوکلڈ نے میسیئر 78 کی اب تک کی سب سے گہری تصویر بھی حاصل کی ہے۔ یہ ایک نرسری ہےجہاں ستارے اورین برج میں زمین سے 13 سونوری سال پر پیدا ہوتے ہیں۔ ستارے اب بھی تصویر کے نیلے رنگ کے مرکز میں بننے کے عمل میں ہیں۔ لاکھوں سال تک حمل کرنے کے بعد وہ شبیہ کے نیچے ارغوانی اور نارنجی بادلوں سے نکلتے ہیں۔
دریں اثنایورپی خلائی ایجنسی نےدعویٰ کیا ہےکہ صرف یوکلڈ ہی ایسے مناظرکو ایکتصویر میں دکھا سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More