یوکرین کے امن میں سب کی جیت ہوگی، صدر اردوان

نیویارک (پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جہاں تک یوکرین میں امن کا تعلق ہے وہاں کوئی نقصان نہیں اٹھا سکتا۔کیونکہ یوکرین میں امن سے سب کی جیت ہو گی۔
گذشتہ شب نیویارک میں ترک امریکن نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سی سفارتی کامیابیاں حاصل کیہیں۔ یہ یقین رکھتے ہوئے کہ جنگ کا کوئی فاتح نہیں اور امن کا ہارا ہوانہیں۔ ہم امن کے لئے کثیر جہتی انداز میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اپنی تقریر میں ترک رہنما نے علاقائی اور عالمی بحرانوں کے حل میں انقرہ کے بڑھتے ہوئے اہم کردار کی طرف بھی اشارہ کیا۔
اردوان نےکہا کہ انقرہ ماسکو اور کیف کو مذاکرات کے لیے استنبول واپس لانے کا حامی ہے۔ دونوں فریقوں نے آخری بار مارچ 2022 میں مذاکرات کیے تھے لیکن وہاں طے پانے والے معاہدوں کو یوکرین نے ٹارپیڈو کر دیا تھا۔ اردگان نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ ان کا ملک روس اور یوکرین کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اردوان کے 4 ستمبر کو روس کے دورے سے پہلے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کیف اور ماسکو میں اپنے یوکرائنی اور روسی ہم منصبوں کے ساتھ امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More