اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت نے پاکستان کی معیشت میں تبدیلی لانے کی اپنی حقیقی صلاحیت کو ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے اور سعودی عرب کو آئی ٹی کی برآمدات حوصلہ افزا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو جو اپریل 2024 میں 310 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن(پاشا)کی جاری کردہ معلومات کے مطابق پاکستانی سافٹ وئیر بنانے والی کمپنیوں کے سعودی کمپنیوں کے ساتھ ماہانہ کی کی بنیاد پر ہونے والے معاہدوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔
رپورٹ کے مطابق پچھلے دو سالوں میں سعودی عرب کو آئی ٹی کی برآمدات میں سالانہ 100 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور شماریاتی تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب چند سالوں میں پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔ مارچ 2024 میں 306 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو اس وقت تک تاریخی طور پر سب سے زیادہ تھی۔ یہ مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری نے معیشت کے دیگر روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اور پاکستان کی سب سے متحرک اور آگے نظر آنے والی برآمدی صنعت بننے جا رہی ہے۔کیونکہ اس وقت آئی ٹی انڈسٹری واحد صنعت ہے جس کا تجارتی سرپلس 77 فیصد ہے۔ اور جب سعودی عرب سے ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کی بات آتی ہے تو یہ سب سے زیادہ نمایاں شعبوں میں سے ایک ہے۔
مزید براں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی تشکیل اور اس کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس کے فوکل ایریاز میں سے ایک قرار دینا تبدیلی کا باعث ثابت ہوا ہے۔