فیس بک روانہ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 2ارب تک پہنچ گئی

 

نیو یارک (پاک ترک نیوز) فیس بک کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2 ارب تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران فیس بک صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد اب روزانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر گئی۔
19 برس سے استعمال ہونے والا فیس بک اب اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر 2 ارب سے زائد لوگ استعمال کر رہے ہیں تاہم میٹا کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران آمدنی میں 2021 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔
فیس بک میٹا کی زیرملکیت پہلی سروس نہیں ہے جس کے روزانہ صارفین کی تعداد 2 ارب تک پہنچی ہے بلکہ اس سے قبل واٹس ایپ نے بھی یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ کمپنی سے مزید ملازمین کو بھی نکالا جاسکتا ہے کیونکہ کمپنی کی جانب سے افادیت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More