بھارت میں کسانوں کا احتجاج، آنسو گیس سے لیس ڈرونز کا پتنگوں سے مقابلہ

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی کسانوں نے آنسو گیس لے جانے والے ڈرونز سے نمٹنے کے لیے پتنگیں اڑانا شروع کردیں۔
بھارت میں کسانوں نے نریندر مودی کی حکومت کیخلاف احتجاجی مارچ شروع کر رکھا ہے جس کا آج دوسرا روز ہے۔
جیسے ہی کسانوں کا ’دہلی چلو‘ احتجاج دوسرے دن میں داخل ہوا تو کسانوں کی جانب سے ایک غیر روایتی حکمت عملی سامنے آئی۔احتجاج کرنے والے کسانوں نے حکومتی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے پتنگیں اڑائیں۔
حکمت عملی کے تحت کسانوں نے پتنگوں میں لمبی ڈوروں کا استعمال کیا تاکہ ڈرون کی موٹروں کو نشانہ بنایا جا سکے جس سے وہ نیچے گر جائیں۔
قبل ازیں ہریانہ اور بھارتی پنجاب کی سرحد پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کسانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ فصلوں کی بہتر قیمتوں کا وعدہ کرنے سمیت مختلف مسائل پر پیشرفت نہ ہونے کے بعد کسان بھارتی پنجاب کے علاقے فتح گڑھ صاحب سے احتجاجی مارچ کرنے نکلے ہیں جسے ’دلی چلو مارچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More