فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

 

لاہور (پاک ترک نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ گرفتاری کی کوشش سے بچ کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے ۔
رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جارہے تھے تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک دیا گیا ۔
ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور دستی سامان بھی قبضے میں لے لیا، فرخ حبیب نے آج دوپہر دو بجکر دس منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھا۔
فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ فسطائیت اور فاشزم عروج پر ہے، میرے فیملی ممبر جن کا لیور ٹرانسپلانٹ ملک سے باہر ہورہا ہے ، ان کی عیادت کیلئے ملک سے باہر جارہا تھا ۔
ان کاکہنا تھا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے روک دیا، میرا پاسپورٹ اور ہینڈ کیری ان کے پاس موجود ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More