پاکستان کی فتح۔ٹو کی کامیاب لانچنگ،کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کا موجد پھر تڑپ اٹھا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
پاک فوج کی جانب سے ملک کے اندر تیار کئے گئے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے جس کی رینج 400 کلومیٹر ہے۔ سرحد پار بھارتی دفاعی حلقوں کو سراسیمگی کا شکار کر دیا ہے۔ کیونکہ اس ملٹی راکٹ سسٹم نے پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈکر دیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے 16 مئی کو جاری ہونے والے بیان، تصاویر اور ویڈیوز کے فوری بعد بھارتی الیکٹرانک میڈیا نے واویلا مچانا شروع کر دیا ۔اور ملک بھر کے دفاعی ماہرین نے اس نظام کو پاکستان کی دشمن کے میزائلوں کو ملک تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کرنے اوردفاعی شیلڈ کو مستحکم بنانے میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ جس کا جواب تاحال بھارت کے پاس نہیں ہے۔
قبل ازیں فتح ۔ٹو کے فلائٹ ٹیسٹ کو آرمی چیف، تینوں سروسز کے سینئر افسران اور سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔ اسکاگائیڈنس سسٹم اس راکٹ کو ایک درست ہتھیار بناتا ہے جو اس کی مہلکیت اور افادیت کو بڑھاتا ہے۔ جب کہ ٹریکٹری موڈ اور ٹرمینل گائیڈنس ٹیکنالوجی اسے دشمن کے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم سے بچنے کے قابل بناتی ہے۔فتح۔ٹو کو پاک فوج کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ گہرے ٹارگٹ سٹرائیکس کو روکا جا سکے اور اسے پاک فوج روایتی جنگ میں استعمال کرے گی۔
یاد رہے کہ بھارت کی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے سامنے آنے کے بعد اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئےپاکستان اس سے قبل آگست 2021میںفتح۔ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کی کامیاب تیاری کے بعد اسےپاک فوج کے آرٹلری دستوں میں شامل کر چکا ہے۔جس کی اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی رینج 150کلومیٹر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More