فواد چودھری نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں اسلام آباد پولیس نے فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا۔سیشن جج طاہر محمود خان نے اسلام آباد پولیس کی اپیل پر سماعت کے دوران استفسار کیا کہ دو دن کے جسمانی ریمانڈ میں کیا تفتیش کی۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دو دن کا جسمانی ریمانڈ ملا مگرعملی طور پر ایک دن کا جسمانی ریمانڈ ملا، فواد چودھری کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرانا ہے، فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ لاہور میں پنجاب فارنزک لیب میں ہونا ہے۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ فواد چودھری کے وکلا کو نوٹس کی تعمیل ہو جائے پھر دلائل سنیں گے۔
عدالت نے پولیس کی اپیل پر فواد چودھری کو ساڑھے 12 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔
قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاض احمد راجا کے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کر دی۔
پولیس کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ وقاض احمد راجا نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔
سیشن جج طاہر محمود خان نے پولیس کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More