فواد چودھری کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ،اہلخانہ کا عدلیہ سے نوٹس کا مطالبہ

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیاگیا وہ ایسے حرکتوں سے نہیں جھکیں گے۔عدلیہ سے گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔
فوادچودھری کی اہلیہ حبا فوادکا کہنا ہے کہ صبح سویرے فوادچودھری کو گرفتار کیاگیا،ہماری گاڑی کی چابی دور پھینک دی گئی۔میں فوادچودھری کی گرفتاری پر پریشان ہوں۔فوادچودھری کو مجرم کی طرح کینٹ کچری پیش کیاجارہاہے۔ فوادچودھری کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیاگیا۔کیاکسی شہری کے ساتھ ایسا سلوک کیاجاسکتاہے؟عدلیہ سمیت تمام ادارے فوادچودھری کی گرفتاری کا نوٹس لیں۔
فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو بغیر وارنٹ گرفتار کیاگیا۔فوادچودھری کو بلوچستا ن سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے ، ہم مزاحمت کریں گے۔فوادچودھری وکیل اور سیاست دان ہیں۔میرا فوادچودھری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔فوادچودھری ایسی حرکتوں سے نہیں جھکیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فوادچودھری کا واٹس ایپ کھلا ہے ، کسی کے ہاتھ میں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیاد ت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فوادچودھری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیاگیا ۔یہ کس سوچ میں بیٹھے ہیں ،ہم ن لیگ یا کوئی اورجماعت نہیں کہ خاموش رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More