آج مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے،فواد چودھری

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صدارت میں آج اجلاس میں مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے کا کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات دوسری طرف گرفتاریاں؟ چوہدری پرویز الہی کے گھر چھاپہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسحق ڈار، سعد رفیق اور اعظم تارڑ کی اپنی حکومت میں کوئی حیثیت نہیں ، اس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ایک طرف مذاکرات دوسری طرف گرفتاریاں؟ چوہدری پرویز الہی کے گھر چھاپہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسحق ڈار، سعد رفیق اور اعظم تارڑ کی اپنی حکومت میں کوئی حیثیت نہیں ، اس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ کے گھر پر حملہ ، علی امین گنڈا پور کو ضمانت کے باوجود جبس بے جاء میں رکھنا اور پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں مذاکراتی عمل کو بے معنی بنا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومتی مذاکراتی ٹیم یقین دہانی کے بعد ماحول بہتر رکھنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی تو وہ بڑے فیصلے کیسے کرے گی؟ عمران خان کی صدارت میں آج اجلاس میں مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More