ہزاروں پاکستانی عازمین کا ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث منی نہ پہنچنے کا خدشہ

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ میں ہزاروں پاکستانی عازمین کے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب منیٰ نہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔
پرائیویٹ گروپ آرگنائزرز کے چیئرمین سعید ملک نے کہا ہے کہ پرائیویٹ گروپ آرگنائزرز کا پاکستان ہاؤس سے بار بار رابطہ ہوا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، وزیر اعظم صورتحال کا نوٹس لیں، حج گروپ آرگنائزرز پنجاب کی اپیل مکتب 13 کے سرکاری حاجی منیٰ میں پریشان ہیں، عازمین کارڈ دے دئیے لیکن جگہ نہیں دی جارہی۔
یاد رہے آج مناسک حج کا پہلا دن ہے جہاں بدانتظامی کے باعث ہزاروں پاکستانی عازمین منی کی خیمہ بستی پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے منتظر ہیں، حاجیوں کو آج ظہر سے پہلے منیٰ کے خیموں میں پہنچنا ضروری ہے لیکن ہزاروں حاجیوں کا منیٰ پہنچنے سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے۔
ہزاروں عازمین حج اپنی اپنی عمارتوں میں پھنسے ہیں، منتظمین سے بار بار رابطہ کیا جارہا ہے مگرکوئی جواب نہیں مل رہا ہے اور پرائیویٹ حج آرگنائزر اپنے طور پر پرائیویٹ گاڑیوں کا انتظام کررہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More