وفاقی کابینہ ،بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی منظوری

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی، بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کیلئے ریکوزیشن بھجوائی تھی، پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات ہو گی۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے فوج تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دی، فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جلد ہی جاری کر دے گی۔کابینہ نے پنجاب بھر میں رینجرز تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی، رینجرز تعینات کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔
پنجاب حکومت نے امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز کی مدد مانگی تھی، کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت صوبے میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More