اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ،وفاقی کابینہ نے پرسنل پروٹیکشن بل کی بھی اصولی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ نے ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دیدی جبکہ ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی ۔ اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں ترامیم منظورکرلی گئی جبکہ ای تحفظ بل 2023 کی بھی اصولی منظوری دیدی گئی۔کابینہ نے اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی منظوری دیدی۔
کابینہ نے ای سی ایل سے 55 مختلف شخصیات کے نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری دے دی جبکہ احتساب عدالتوں کی تنطیم نو کی بھی منظوری دیدی گئی۔کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی کےفیصلوں کی توثیق جبکہ کابینہ کمیٹیز قانون سازی، انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزکشنز کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔
وفاقی کابینہ میں قومی بھنگ پالیسی کی منظوری مؤخرکردی گئی ، قومی بھنگ پالیسی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش ہوگی ، قومی بھنگ پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر دفاع کریں گے ۔