وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اور نئے صدر کی تقرری اور قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے اکنامک پالیسی سٹیٹمنٹ کی منظوری دے گی۔
سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی جائے گی، پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی تشکیل اور قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی بھی منظوری دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More