فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ، پاکستان کو تاجکستان کے ہاتھوں بھی شکست

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ میں پاکستان کو تاجکستان نے ایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کا میچ اسلام آباد میں کھیلا گیا۔ تاجکستان نے میزبان ٹیم پاکستان کو شکست دے دی۔ میچ شروع ہوتے ہی مہمان ٹیم نے 2 گول کر دیئے۔
پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے ایک گول کیا تاہم اس کے بعد تاجکستان کی ٹیم نے پاکستان کو کوئی گول نہ کرنے دیا۔
فٹبال میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر تاجکستان نے ایک کے مقابلے میں 4 گول کی برتری حاصل کر لی تھی۔
دوسرے ہاف میں بھی تاجکستان کی ٹیم مزید 2 گول کرنے میں کامیاب رہی لیکن پاکستان ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ کر سکی اور تاجکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More