اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر

میکسیکو(پاک ترک نیوز) غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں درخواست دائر کر دی گئی۔
میکسیکو اور چلی نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف مشترکہ درخواست دائر کی ہے۔
چلی کی وزرات خارجہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ چلی کسی بھی ممکنہ جنگی جرم کی تحقیقات کی حمایت کرتا ہے، چاہے وہ جنگی جرائم کا ارتکاب اسرائیل کی طرف سے کیا گیا ہو یا فلسطین کی طرف سے۔
چلی اور میکسیکو کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی تفتیش کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذمہ دار اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں 25 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 65 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More