وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں جن میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔
محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگز میں بھی شرکت کی۔
محمد اورنگزیب نے ملاقاتوں کے دوران ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحات بارے بھی آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی علاقائی نائب صدر سے ملاقات ہوئی جس میں ترجیحی شعبوں میں آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور ایشائی ترقیاتی بینک کے صدور سے ملاقاتیں بھی کیں اور شراکت داری بڑھانے سمیت اہم امور پر بات چیت کی جبکہ محمد اورنگزیب نے دونوں بینکوں کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More