فن لینڈ آج نیٹو کا 31 واں رکن بن جائے گا

نیو یارک (پاک ترک نیوز)

فن لینڈ آج نیٹو کا 31 واں رکن بن جائے گا۔ سیکرٹری جنرل نیٹو جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ فن لینڈ کا جھنڈا آج نیٹو ہیڈ کوارٹر کے باہر لہرا دیا جائے گا۔ سٹولٹن برگ نے برسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے تاریخی اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ "ہم فن لینڈ کو 31ویں رکن کے طور پر خوش آمدید کہیں گے۔”
فن لینڈ اور سویڈن دہائیوں سے نیٹو کی حفاظتی چھتری میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ترکی اور ہنگری کے اعتراضات نے ہیلسنکی کی نیٹو میں شمولیت کو کئی ماہ تک روکے رکھا اور جبکہ ابھی تک سویڈن کا شمولیت کا گرین سگنل نہیں مل سکا۔ اس سے پہلے کہ ترک پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے ووٹ کے ذریعے فن لینڈ کے لیے حتمی رکاوٹ کو ختم کر دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More