ترکیہ میں زمینی تنازع پر فائرنگ ، 8افراد ہلاک تین زخمی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے دیار باقر میں ایک زمینی تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیارباکر کے بسمل ضلع کے سرکیلر گاؤں میں زمین کے تنازع پر ہونیوالی لڑائی میں ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا۔
فوری طور پر جنڈرمیری فورسز اور ایمبولینسوں کی ایک بڑی تعداد کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، جب کہ زخمیوں کو شہر کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
دیاربکر کے گورنر علی احسان سو نے تصدیق کی کہ دونوں خاندانوں کے درمیان زمینی تنازع پر ہونیوالی لڑائی آٹھ جانوں کے نقصان پر ختم ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے، ہمارے آٹھ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہمارے تین شہری زخمی ہوئے جو دو خاندانوں کے درمیان 200 ڈیکیئر زمین کے ٹکڑے کی وجہ سے ہوئی تھی۔
زخمی شہریوں کو طبی ٹیموں نے ہسپتال پہنچایا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More