ہمبٹوٹا (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 201رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔افغانستان کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف ملا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔
پہلے ہی اوور میں فخر زمان 2رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، کپتان بابر اعظم بغیر کئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے ۔ محمد رضوان 21رنز بنا کر چلتے بنے ۔ 40رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے ۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 61،شاداب خان نے 39،افتخار احمد نے 30رنز بنائے ۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نے تین ،محمد نبی اورراشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ 24جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 26اگست کو کھیلا جائے گا ۔