استنبول میں موسم سرما کی پہلی برفباری، نظام زندگی متاثر

استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بارش اور برف کے مرکب میں بدلنے کے بعدشہر میں ایک ایسا طوفان آیا جس نے شہر کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف میٹرولوجی کے انتباہات کے بعدگذشتہ روز شہر بھر میں بارشکا سلسلہ جاری رہا اور اسی کے ساتھ شہر کے اونچایہ پر واقع علاقوں میں صبح کے اوقات میں برف باری ہوئی۔برفباری کچھ دیر کے لیے جاری رہی جو بعد میں بارش اور ژالہ باری میں تبدیل ہو گئی۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور برفباری کی وجہ سے سڑکوں پرکیچڑ بن گیا ہے جس سے ڈرائیوروں کے لیے اپنی گاڑیوں کو چلانا مشکل ہو گیا ہے۔جبکہ طوفان کے نتیجے میں بعض اضلاع میں طوفان کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے۔
دریں اثناپولیس کی اطلاع کے مطابق اناطولیہ کی جانب چبولو ساحل پر پیری ریس ایونیو پر بارش اور طوفانی موسم کے باوجود کچھ شہریوں کو مچھلیاں پکڑتے ہوئے دیکھا گیا۔بارش اور طوفانی حالات کی وجہ سے نقل و حمل میں دشواریوں کے ساتھ بعض علاقوں میں معمولی واقعات بھی پیش آئے۔ جس نے شدید موسم کے دوران احتیاط اور تیاری کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
حکام صورتحال کی نگرانیکر رہے ہیں۔ اور انہوں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور سفر کے دوران احتیاط برتیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More