باکو (پاک ترک نیوز) آذر بائیجان کے ایس یو 25جیٹ طیارے نے ترکیہ سے اپ گریڈیشن مکمل کرنے کے بعد پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی ۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ ترکیہ کے ایرو سپیس اینڈ ڈیفنس کمپنی کی جانب سے Su-25 لڑاکا طیارہ نے اپ گریڈیشن کے بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ آذریفوج کے ہتھیاروں اور آلات کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جدید بنانے کا عمل جاری ہے۔منصوبے کے مطابق ترکیہ کو بھیجے گئے Su-25 حملہ آور طیارے کو ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کی جانب سے جدید کاری کے کام کے بعد واپس آذربائیجان لایا گیا۔
وزارت نے اعلان کیا کہ جیٹ نے اپنی آزمائشی پروازیں کامیابی سے انجام دیں، اسے لاچین پروجیکٹ کے تحت جدید بنایا گیا اور آذربائیجانی فوجی پائلٹوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
طیارے پر نئے نصب ترک ساختہ سمارٹ بموں اور میزائلوں کے ٹیسٹ مکمل ہوچکے ہیں، اور عمومی طور پر کیے جانے والے کام کا عسکری ماہرین نے مثبت انداز میں جائزہ لیا ہے۔
سابقہ پوسٹ