پہلا ٹی ٹونٹی :پاکستان کی نیوز ی لینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

آک لینڈ (پاک ترک نیوز) پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں جاری پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے12.4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنا لئے ۔
بابر اعظم 34رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ افتخار احمد 25رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔ صائم ایوب نے 27رنز بنا ئے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر شاہین آفریدی نے کونوے کو کیچ آؤٹ کرا دیا تاہم اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین آفریدی نے 24 رنز دے دیئے۔
فن ایلن عباس آفریدی کا شکار بنے انہوں نے 15 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی نے آؤٹ کیا۔
پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے کئی آسان کیچز ڈراپ اور مس فیلڈنگ کی گئی جس کا کیوی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128 رنز پر گری جب کین ولیمسن 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گلین فلپس کی صورت جب گری جب عباس آفریدی کی گیند پر بابر اعظم نے انہیں صرف 19 رنز پر کیچ آؤٹ کردیا، اس کے بعد پچ پر موجود ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیمپن 26، ایڈم ملن 10 اور ایش سودھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹم ساؤتھی 6 اور میٹ ہنری صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ڈیبیو کرنے والے نوجوان پیسر عباس آفریدی نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More