فچ نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ "بی "کر دی

استنبول ( پاک ترک نیوز)
ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے فیچ نے ترکیہکے آؤٹ لک کو منفی سے مستحکمقرار دیتے ہوئے اس کی کریڈٹ ریٹنگ کی "بی” کے طور پر دوبارہ تصدیق کر دی ہے۔
ایجنسی کی جانب سے گذشتہ روز ترکیہ کی نئی کریدٹ ریٹنگ جاری کئے جانے کے موقعہ پر کہا گیا ہے کہ آؤٹ لک ٹو سٹیبل کی نظرثانی ایک زیادہ روایتی اور مستقل پالیسی مکس کی طرف واپسی کی عکاسی کرتی ہے جو کہ قریبی مدت کے میکرو فنانشل استحکام کے خطرات کو کم کرتا ہے اور ادائیگیوں کے توازن کے دباؤ کو کم کرتا ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ نئی مقرر کردہ اقتصادی ٹیم پالیسی میں مستقل مزاجی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ ان کوششوں میں بجٹ کے خسارے میں اضافہ اور گھریلو طلب میں کمی کے مسائل سے نمٹنا اہم ہے۔
فِچ نے یہ بھی خبردار کیا کہ بلند افراطِ زر ملک کا بنیادی خطرہ اور پالیسی چیلنج ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More