استنبول(پاک ترک نیوز)
بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگ نے رواں سال کے لیے اپنی ترکی کے لیے ترقی کی پیشن گوئی کو بڑھا دیا ہے اور اپنی عالمی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کو 2.4فیصد سے 2.5فیصد کر دیا ہے۔ تاہم 2024کے لیے اپنی ترقی کی عالمی پیشن گوئی کو 2.1فیصدسے کم کر کے 1.9فیصد کر دیا ہے۔
عالمی درجہ بندی ایجنسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس سال کے لیے عالمی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کی 2.4 فیصد سے 2.5 فیصد تک کی اوپر کی طرف نظر ثانی، امریکہ، جاپان اور چین سے باہر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اب تک کی "حیران کن لچک” کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سال ایجنسی نے اپنی گلوبل اکنامک آؤٹ لک ستمبر 2023 کی رپورٹ میں کہا ہےکہ دوسری سہ ماہی میں توقع سے زیادہ مضبوط نمو کے بعد رواں سال کے لیے ترکیہ کی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی 2.5فیصد سے بڑھا کر 4.3فیصد کر دی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں 3.9 فیصد کی نظر ثانی شدہ نمو کے بعددوسری سہ ماہی میں ترکیہ کی معیشت میں توقع سے زیادہ 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کھپت، سرمایہ کاری اور اخراجات میں زبردست اضافہ کو نمایاں کیا گیا ہے۔ جو کہ 3.5 فیصد کی سہ ماہی شرح نمو میں حصہ ڈالتا ہے۔ اوریہ فچ کے 0.6 فیصد کے پچھلے تخمینہ سے کافی زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترکی کی معیشت میں 2024 میں 3فیصد اور 2025 میں 3.4فیصد کی شرح نمو متوقع ہے۔ جو کہ خوردہ فروخت کی مسلسل مضبوطی اور گھریلو قرضوں میں اضافے کی بدولت ہے۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ زلزلے کے بعد تعمیر نو کے منصوبوں پر حکومتی اخراجات سے معیشت کی حمایت جاری رکھنے کی امید ہے۔
سابقہ پوسٹ