بھارت میں مسجد کی مسماری کیخلاف احتجاج میں پانچ افراد ہلاک

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں مسجد کی مسماری کے خلاف احتجاج میں کم از کم پانچ ہلاک ہو گئے۔
بھارت میں ایک مسجد اور ایک مذہبی سکول کے انہدام کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کے دوران کم از کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
شمالی ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی قصبے میں میونسپل حکام نے مسجد اور مدرسے کو یہ کہتے ہوئے بلڈوز کر دیا کہ وہ بغیر اجازت کے تعمیر کی گئی تھیں۔
پولیس نے کہا کہ اس کے بعد ہونے والے مظاہرے میں مسلمانوں نے گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور ان پر پتھراؤ کیا، جس کے جواب میں گولہ بارود اور آنسو گیس فائر کئے گئے ۔
مقامی رہائشیوں کا کہناہے کہ ہلدوانی کے بنفول پور علاقے میں مسجد اور مدرسہ تقریباً دو دہائیوں پرانے ہیں اور انہیں غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More