پاکستان واپسی کی حتمی تاریخ کیلئے ،نواز شریف اور شہباز شریف کی آج ملاقات

لندن (پاک ترک نیوز) پاکستان واپسی کی حتمی تاریخ کے اعلان کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات آج ہوگی ۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج نواز شریف سے ملاقات میں وطن واپسی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے بات کرینگے ، شہباز شریف پاکستان واپسی سے قبل نواز شریف کے وطن آنے کی تاریخ دینا چاہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مسلم لیگ ن کے صلاح مشورے جاری ہیں اس حوالے سے مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
لندن اجلاس میں پاکستان میں موجود لیگی رہنماؤں سے فون پر رابطے ہوں گے ، نواز شریف وطن واپسی سے قبل ایک خلیجی ملک میں قیام کریں گے، لندن سے لاہور براہ راست پرواز نہ ہونے کی وجہ سے خلیجی ملک کی ایئرلائن پر سفر کریں گے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More