ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین تیزرفتار ’حرمین ٹرین‘ چلانے لگیں
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بارخواتین ڈرائیورز حرمین ایکسپریس چلانے لگیں۔سعودی وزارت ریلوے ’سار‘ نے خواتین ٹرین ڈرائیور کی ویڈیو ٹوئٹرپرشیئر کردی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سعودی عرب کی تاریخ میں خواتین کی جانب سے دنیا کی تیزرفتار ٹرینوں میں شامل ’ حرمین ایکسپریس‘ چلانے کا یہ پہلا موقع ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے۔ خواتین ٹرین ڈرائیورز نے مشرق وسطیٰ کی تیز رفتار ٹرین چلانے کو اعزاز اور بڑی ذمہ داری قرار دیا۔