اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ محصولات کی مد میں 7 ہزار ارب روپے اکٹھے کر لئے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایف بی آر نے 26 جون تک محصولات کی مد میں سات ہزار ارب روپے اکٹھے کر لئے ہیں۔30 جون تک ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
گزشتہ روز قومی بچت سکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے 4 اسلامی بچت سکیمیں متعارف کرائیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ یکم جولائی سے نیشنل سیونگز کی 4 نئی پروڈکٹس لانچ کر رہے ہیں، بجٹ میں کہا تھا 30 جون تک نئی پروڈکٹس لانچ کریں گے۔