سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں بابراعظم کپتان مقرر ،محمد ہریرہ اور عامر جمال پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ۔
قومی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان )شاہین آفریدی، محمد ہریرہ، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی،نعمان علی،سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود، امام الحق، محمد نواز اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مورنی مورکل بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے ۔
پاکستانی ٹیم کے انتخاب کے بارے میں چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وہ تمام منتخب کردہ کھلاڑیوں خاص کر محمد حریرہ اور عامر جمال کو مبارک باد دیتے ہیں جو اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More