وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکہ کے دورے پر روانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
وزیر خارجہ 2 فروری کو واشنگٹن میں امریکی صدربائیڈن کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ کی امریکی صدر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو اعلیٰ امریکہ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاکستان کی موجودہ معاشی اور سیکیورٹی کے معاملات پر امریکی حکام سے بات چیت ہوگی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More