میڈرڈ (پاک ترک نیوز) بارسلونا کے سابق فٹبالر سٹار ایلویس کو زیادتی کے جرم میں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنادی گئی۔
برازیلین فٹبالر ڈینی الویز کو 2022 میں بارسلونا کے ایک نائٹ کلب میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں قصوروار پایا گیا ہے اور انہیں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سپین کے علاقے کاتالونیا کی اعلی عدالت نے متاثرہ خاتون کو ایک لاکھ پچاس ہزار یورو جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ۔
مقامی عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ عصمت دری ثابت کرنے کیلئے ثبوت موجود ہیں ۔