لاہور(پاک ترک نیوز) سابق کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او ) لاہور عمر شیخ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
محمد عمر شیخ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے ۔ان کا تعلق خان پور سے تھا۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر رحیم یار خان میں ادا کی جائے گی۔ وہ ان دنوں رکن وفاقی محتسب تھے۔
محمد عمر شیخ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کرکے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس میں شامل ہوگئے۔
عمر شیخ مختلف تنازعات کا بھی شکار رہے۔ موٹروے ریپ کیس میں متنازع بیان دینے پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے بھی تنازع پیدا ہوا تھا۔