سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بارباڈوس(پاک ترک نیوز) بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔
جنوبی افریقا کے خلاف بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں 34 رنز پر گرگئی تھیں جس کے بعد ویرات کوہلی نے اکسر پٹیل کیساتھ ملکر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 59 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
میچ کے بعد اختتامی تقریب میں 35 سالہ ویرات کوہلی نے اعلان کیا کہ یہ ان کا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ اور مختصر فارمیٹ کا آخری میچ تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ اب اگلی نسل کے سنبھالنے کا وقت ہے، اب نئے کھلاڑی ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے اور بھارتی پرچم لہراتے رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More