سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست وفات کے بعد سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست ان کی وفات کے بعد سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 20 جولائی کو سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل پر سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے 2013ء کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، اُن کی سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر آخری سماعت 5 سال قبل ہوئی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More