اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک اہم کمیٹی نے پاکستان کی چار سالانہ تخفیف اسلحہ سے متعلق قراردادیں منظور کی ہیں جن کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔
ان میں سے تین قراردادیں جنہیں جمعرات کو 193 ملکی اسمبلی کی پہلی کمیٹی برائےتخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی میں پیش کیا گیاتھا کو رکن ممالک کی جانب سے وسیع حمایت حاصل ہوئی۔
یہ قراردادیں علاقائی تخفیف اسلحہ، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق ہیں۔
"علاقائی تخفیف اسلحہ” اور "علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات” کے عنوان سے قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔
قراردادوں کےمتن جس کا عنوان تھا، "علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کا کنٹرول” کے حق میں 182 ووٹ ڈالے گئے۔ جبکہ بھارت نے مخالفت میں ووٹ دیا جو ایسا کرنے والا واحد ملک تھا۔