اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ جج نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے منگل تک جسمانی ریمانڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک ہمارے حوالے کیا ہے، نیب طے کرے گا اب تحقیقات کیسے کرنی ہیں۔