چوتھا ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں کیوی ٹیم نے شاہینوں کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 4صفر کی برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ پاکستان کی جانب سے 159رنز کا ہدف 18.1اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 72،فلپس نے 70نے رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے تھے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 90،محمد نواز نے 21،بابر اعظم نے 19رنز بنائے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری اور فرگوسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More