فرانس: گھر میں آگ لگنے سے ماں 7بچوں سمیت ہلاک

پیرس(پاک ترک نیوز) فرانس میں گھر میں آگ لگنے کے باعث ماں 7بچوں سمیت ہلاک ہو گئی ۔
حکام کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ پیرس سے 82 کلو میٹر دور چارلے سرمانے شہر میں پیش آیا ۔واقعے میں ماں اور 7 بچے دم گھٹنے کے باعث چل بسے۔ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 14 سال کے درمیان ہیں اور مرنے والوں میں 5 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔
گھر میں آگ رات کو لگی جب سب سو رہے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے گراؤنڈ فلور سے دھواں پورے گھر میں پھیل گیا۔مقامی پراسیکیوٹر نے تصدیق کی کہ گھر میں آگ کپڑے سکھانے والی مشین میں لگی اور دم گھٹنے سے ماں اور 7بچے انتقال کرگئے۔
حکام کا کہنا ہےوالد اپنے بچوں کو بچانے کی کوششوں کے دوران بری طرح جھلس گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More