حماس کے تازہ راکٹ حملے اسرائیلی سیکورٹی حصار پھر ناکام۔سرحدی شہروں اور قصبوں پر درجن بھر راکٹوں سے حملے
تل ابیب (پاک ترک نیوز)
حماس کے نئے راکٹ حملوں نے جہاں اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس کے ملک کے سیکورٹی حصار میں پائی جانے والی خامیوں کے دور کرنے کے دعوؤں کی نفی کر دی ہے وہیں اسرائیل کے غزہ سے متصل تمام سرحدی شہروں میں دہشت پھیلا دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی کی تازہ رپورٹس کے مطابق گذشتہ شب غزہ سے درجن بھر راکٹ فائر کئے گئے جو پہلے تو غزہ کے قریب سڈروٹ شہر اور قریبی قصبوں ابیم اور نیر ام میں گرے جنکی وجہ سے راکٹ حملےکے الارم بجتے رہے۔ جبکہ بعد میں نہال اوز شہر کی جانب فائر کئے جانے والے راکٹوں کی وجہ سے وہاں بھی رات گئے تک سائرن بجائے جاتے رہے۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر ان راکت حملوں میں مرنے یا زخمی ہونے والی کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ۔ تاہم مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ دو سے تین ہلاکتوں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔اور اسکی بنیادی وجہ ان علاقوں پر حماس۔ اسرائیل جنگ کے بعد مجاہدین کے بار بار حملوں کے نتیجے میں لوگوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی ہے۔ مقامی صحافیوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب حکام نے تمام سرحدی شہروں اور قصبوں کو عارضی طور پر خالی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔