کل سے یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ 28مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے۔28 مئی سے یکم جون تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔28مئی اور29مئی کو کراچی،ٹھٹہ،بدین اور حیدر آباد میں آندھی،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More