پاکستان ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھرپور پریکٹس

کینبرا (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں بھرپور پریکٹس کی ویڈیو سامنے آ گئی ۔ شاہینوں نے کوچز اور ٹرینرز کی نگرانی میں فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ٹریننگ کے دوران ہی بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی تو ٹیم کو بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس انڈور کرنا پڑی۔
یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ چکی ہے ۔سیریز کا باقاعدہ آغاز 14 دسمبر کو پرتھ ٹیسٹ سے ہوگا تاہم اس سے قبل قومی ٹیم 6 دسمبر سے کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔
پریکٹس میچ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم نے گزشتہ روز کینبرا میں کرکٹ گراؤنڈ کا رخ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان شان مسعود، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی سمیت اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے رننگ کے بعد فیلڈنگ بالخصوص کیچ پکڑنے کی بھرپور پریکٹس کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More