سعودی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ سے قبل بھرپور پریکٹس

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ سے قبل پریکٹس میں مصروف ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ٹیم نے اتوار الأحصا میں ٹریننگ کی۔ انہیں فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو میچز میں پاکستان اور اردن کی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے۔
طبی عملے کی جانب سے ایمن یحییٰ کو اَن فٹ قرار دینے جانے کے بعد خالد الغانم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔سلیم الدوسری تھراپی پروگرام میں مصروف ہونے کی وجہ سے اس ٹریننگ سیشن میں شامل نہیں ہو سکے۔
سعودی ٹیم کا منگل کو اردن جبکہ اس کے اگلے روز جمعرات کو پاکستان کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔گرین فالکنز 2026 میں شمالی امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔
اتوار کی شام الفتح کلب کے تحت ہونے والی ٹریننگ کی نگرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ روبرٹو مکینی نے کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More