اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور ارکان قومی اسمبلی شریک

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کردی گئی۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف ، اتحادی جماعتوں کے قائدین،اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔
غائبانہ نماز جنازہ میں اسماعیل ہانیہ کی مغفرت کی دعا کی گئی جبکہ ان کی شہادت پر ملک بھر میں آج سوگ منایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More